پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہی روز میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 7 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ شاہدرہ میں ایک، یکی گیٹ میں 2، چوہنگ میں 3 اور سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں میں 4 مبینہ مقابلے ہوئے، جن میں 7 ڈاکو مارے گئے، شاہدرہ ٹاؤن میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ میں ملزم مختیار اوڑھ ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی یکی گیٹ کی حدود میں بھی 2 ملزمان پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارے گئے جبکہ ہلاک ڈاکو شہباز اور عاقب حسین متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
سی سی ڈی چوہنگ کے ساتھ تیسرے مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔ حکام کے مطابق نجی سوسائٹی میں 6 ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے لیے موجود تھے، کارروائی کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر یاسین، سرفراز اور علی رضا مارے گئے، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔
سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ چوتھا مبینہ مقابلہ فیز 9 رنگ روڈ کے قریب ہوا، خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ہارون نامی ڈاکو مارا گیا جبکہ پولیس نے تمام ڈیڈی باڈیز کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔