غزہ میں صیہونی فورسز کے فضائی حملے، مزید 132 فلسطینی شہید

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں انسانی بحران کے شکار بھوکے اور بےسہارا فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کر دیے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 132 فلسطینی شہید جبکہ 495 افراد زخمی ہو گئے۔

رفاہ اور خان یونس میں امداد کے منتظر نہتے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں اسرائیلی فورسز نے براہ راست فائرنگ کر کے 94 افراد کو شہید کر دیا۔

ادھر غذائی قلت بھی شدت اختیار کر گئی ہے، 18 مزید افراد بھوک کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی درندگی جاری، مزید 51 فلسطینی شہید

اسرائیلی اسنائپرز نے غزہ کے بچوں کو نشانہ بنانا کھیل بنا لیا، برطانوی سرجن

پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں جاری وحشیانہ جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر اٹلی کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی جہاز روانہ کیے گئے ہیں، تاہم اسرائیلی محاصرہ بدستور قائم ہے اور امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Similar Posts