رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 16 جنوری کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے تحت یکم رجب المرجب 1447 ہجری پیر 22 دسمبر 2025 کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق شب معراج 16 جنوری 2026 کو ہوگی۔

قبل ازیں سپارکونے پیش گوئی کی تھی کہ 21 دسمبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 35 گھنٹے اور 26 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے۔

مزید بتایا تھا کہ 21 دسمبر 2025 کی شام کو چاند کی رویت کے امکانات روشن ہیں اور رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہوسکتا ہے۔

Similar Posts