لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ حادثہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں، تاہم حادثے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
At least 3 KILLED after vehicle DRIVEN into Los Angeles grocery store
6 others injured in crash
‘Appears an older female driver lost control of her car’ — local officials pic.twitter.com/iZzngWPSlA
— RT (@RT_com) February 5, 2026
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔