معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کا معمہ لاہور کی چوہنگ پولیس نے حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث شوٹرز کاشف چوہان اور فرخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ حملہ شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر کیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت شوٹرز کے ساتھ کار میں دو مزید افراد، عثمان اور لقمان بھی موجود تھے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر شہزاد بھٹی نامی نوجوان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد شہزاد بھٹی نے شانی ٹائیگر سے رابطہ کیا، جس نے مبینہ طور پر شوٹرز کو رجب بٹ کے گھر بھیجا۔
رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وی لاگنگ سے بھی کنارہ کشی کا اعلان
چوہنگ پولیس نے مختلف علاقوں بشمول ویلنشیا میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے کرائم سین انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں
پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ واقعے میں مزید کون سے عناصر ملوث ہو سکتے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے نے سوشل میڈیا صارفین میں شدید تشویش پیدا کر دی تھی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔