غزہ کے معصوم شہریوں پر خون کے پیاسے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 132 فلسطینی شہید

0 minutes, 0 seconds Read

غزہ کے معصوم شہریوں پر خون کے پیاسے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 132 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں موجود امداد کے منتظر 94 فلسطینیوں کی جان لے لی گئی۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد اٹھاون ہزار نوسو ہوگئی۔

دوسری جانب دنیا کے 21 سے زائد ممالک نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیتن یاہو پاگل ہوگئے ہیں، وائٹ ہاؤس اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑا

دیگر ممالک کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی تکالیف نئی گہرائیوں تک پہنچ چکی ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پیر کے روز جاری ہونے والے اس مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں 21 ماہ سے جاری جنگ نے دو ملین سے زائد فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔

پیوٹن سے ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی لاریجانی کی ملاقات

اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں اسرائیل کے قریبی اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا کے ساتھ ساتھ 21 دیگر ممالک اور یورپی یونین شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔

Similar Posts