ایشیا کپ منسوخ ہونے سے پی سی بی کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی بورڈ کی سیاست نے کرکٹ کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے، وہیں اب بھارت ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیوں پر اُتر آیا ہے جس کے باعث ایونٹ کی منسوخی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مستقبل طے کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ منسوخ ہو جاتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تقریباً 8.8 ارب روپے کا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ صرف ایشیا کپ کی آمدنی سے 1.16 ارب روپے کا نقصان متوقع ہے، جبکہ پی سی بی نے اپنی سالانہ سرگرمیوں کے لیے آئی سی سی شیئر سے 25.9 ملین ڈالر (تقریباً 7.5 ارب روپے) مختص کیے ہیں جو اب خطرے میں ہیں۔

ٹی20 چیمپئنز لیگ کی واپسی کا فیصلہ، بھارتی میڈیا

اس تنازعے کی جڑ میں بھارت کا مبینہ کردار ہے جس پر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے سری لنکا، افغانستان اور عمان کے ساتھ مل کر ایشیا کپ کی مخالفت کا محاذ بنایا ہے، جس کا مقصد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اے سی سی میں قیادت کو کمزور کرنا ہے۔

بھارت نے نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ڈھاکا میں ہونے والے محسن نقوی کی صدارت میں اے سی سی اجلاس کے مقام پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ بھارت، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر ایسوسی ایٹ ممبر بورڈز ڈھاکہ کا سفر نہ کرنے پر بضد تھے، بھارت اپنا نمائندہ بھیجنے پر رضامند نہیں ہے اور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کرنا چاہتا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت ٹاکرا بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث منسوخ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Similar Posts