کراچی کے علاقے کورنگی مارکیٹ میں ڈاکؤوں نےجیولرزشاپس کا صفایا کردیا۔ ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔
کراچی کے علاقے کورنگی مارکیٹ میں جیولرز کی تین دکانوں کو ڈاکوؤں نے دن دہاڑے لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکو طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوئوں کو فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکا میں انوکھی ڈکیتی، 20 ڈاکو ڈھائی منٹ میں دن دہاڑے جیولری اسٹور کا صفایا کر گئے
عینی شاہدین اور تاجروں کے مطابق، ڈاکوؤں نے دکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد اس وقت فائرنگ شروع کی جب دکانداروں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جیولری شاپ کا ملازم متین اور ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئے۔
پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
امریکا میں انوکھی ڈکیتی، 20 ڈاکو ڈھائی منٹ میں دن دہاڑے جیولری اسٹور کا صفایا کر گئے
واقعے کے بعد کورنگی مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاج کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد پیشرفت کی توقع ہے۔