بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔
پاکستان میں یومیہ ساڑھے 15 ہزار بچوں کی پیدائش
دو رحم والی خاتون کے گھر دو الگ الگ بچوں کی پیدائش
ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدائش کے بعد بچوں کو آکسیجن دی گئی کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے قدرے بہتر ہے۔
عدنان شیخ کے ماموں نے بتایا عدنان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، اور اس خوشی کے موقع پر پورا خاندان خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔
بچوں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔صحت یاب ہو سکیں۔