مردوں کیلئے ٹاپ ہئیر کٹس، اور ایک جو سب پر سوٹ کرتا ہے

0 minutes, 0 seconds Read

آج کے جدت پسند دورمیں فیشن صرف خواتین تک محدود ہو کر نہیں رہ گیا ہے بلکہ اس دور میں مرد بھی پیچھے نہیں ریے ہیں اب ہیئر اسٹائل کو ہی لے لیجیے مرد بھی اپنے ہیئر اسٹائل کو لے کر خاصے باخبر اور حساس ہو چکے ہیں۔

ماضی میں مردایک ہی ہیئر اسٹائلبرسوں تک اپنائے رکھتے تھے، اب وہ نت نئے اسٹائل آزمانے میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان نسل روایتی انداز سے ہٹ کر کچھ نیا اور منفرد اپنانا چاہتی ہے

یہ بدلتا ہوا رویہ نہ صرف ان کی خود اعتمادی میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ شخصیت اور فیشن کے ذوق کو بھی ایک نیا رخ دے رہا ہے۔

ایسی ہی چند مشہور اور جدید مردانہ ہیئر اسٹائل (2025) پیش خدمت ہیں ۔

”شارٹ بیک اینڈ سائیڈز“

مردوں کا ایک کلاسک اور ہمیشہ مقبول رہنے والا ہیئر اسٹائل ہے، یہ ہیئر کٹ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے مردوں میں یکساں مقبول ہے۔

اس ہیئر اسٹائل میں سر کے پچھلے حصے اور اطراف کے بالوں کو چھوٹا (اکثر مشین سے) جبکہ اوپر کے بالوں کو نسبتاً لمبا رکھا جاتا ہے۔

بز کٹ

ایک بہترین ہیئر اسٹائل جس میں بال تقریباً ایک ہی لمبائی میں مشین سے کٹے ہوتے ہیں اور اس سے چہرہ کے خدوخال زیادہ نمایاں نظر آتے ہیں۔

الپکا بیک اینڈ سائیڈز

ان سب کے درمیان ایک اور نیا اور منفرد ہیئر اسٹائل ”الپکا بیک اینڈ سائیڈز“ بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جو جانور الپکا کے بالوں سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔ یہ انداز خاص طور پر 25 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں پسند کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ ابھی بہت سے لوگ اس اسٹائل کو اپنا نہیں پائے، لیکن زیادہ تر لوگ اسے ایک ”کول“ یا اسٹائلش کٹ سمجھتے ہیں اور مانتے ہیں کہ یہ ان پر جچے گا۔

Similar Posts