ماحول دوست سفر کی جانب قدم: لاہور میں ٹریک لیس ٹرام لانے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب حکومت نے لاہور کے کینال روڈ پر ٹریک لیس ٹرام چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ تین سو مسافروں کی گنجائش والی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچا دی گئی ہے۔

میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام چلتی دکھائی دے گی۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے کینال روڈ پر ٹریک لیس ٹرام چلانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

چین سے خریدی گئی یہ جدید الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچا دی گئی ہے، جو تقریباً 300 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹرام کا روٹ ٹھوکر نیازبیگ سے جلو پارک تک ہوگا، جہاں یہ شہریوں کو آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گی۔

3 باکسز پر مشتمل ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔ یہ اقدام لاہور میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے ذریعے شہر میں جدید اور موثر ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Similar Posts