الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے 2،2 اور مسلم لیگ (ن) کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030ء کو مکمل ہوگی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے نومنتخب سینیٹرز کے حلف کے انتظامات مکمل

سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے نومنتخب سینیٹرز کے حلف کے انتظامات مکمل کرلیے گئے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 11 ارکان کے حلف کی تیاری مکمل کرلی گئی، نو منتخب سینیٹر کی حلف برداری آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق مراد سعید کے حلف لینے سے متعلق تاحال شکوک و شبہات ہیں، مراد سعید کئی مقدمات میں اشتہاری ہیں، گرفتاری کا خطرہ ہے۔

نومنتخب سینیٹر حافظ عبدالکریم نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نوٹیفیکیشن آج ہی جاری ہوجائے گا، میں بھی آج رکن سینٹ کا حلف اٹھاؤں گا۔

Similar Posts