برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں انسانی بحران اور سنگین غذائی قلت کی صورتحال کے پیشِ نظر فرانس اور جرمنی کے ساتھ آج اس معاملے پر ہنگامی مشاورت کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان انسانی المیہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ صورتحال کچھ عرصے سے سنگین تھی۔ مگر اب اس میں نئی شدت آگئی اور مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔
برطانوی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ میں آج فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات کروں گا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد کو فوری اور بلا رکاوٹ داخلے کی اجازت دے۔