نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا حماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف

0 minutes, 0 seconds Read

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے حماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف کرلیا۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ شرمناک رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کے لیے اب کوئی اور طریقہ اپنایا جائے گا۔

ٹامی پگٹ نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ امریکا کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔

ٹرمپ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، کچھ یرغمالی باہر آسکتے ہیں۔

Similar Posts