امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین کی جانب سے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو مزید نیچے لانے کے خواہاں ہیں کیونکہ امریکہ کے پاس دنیا کے سب سے بڑے توانائی ذخائر موجود ہیں۔
واشنگٹن میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسیوں، توانائی معاہدوں اور مصنوعی ذہانت کی دوڑ پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والی کمپنیوں کو 15 سے 50 فیصد تک کا ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، جب کہ جو کمپنیاں امریکہ میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہوں گی انہیں کم ٹیرف دیا جائے گا۔ اُنہوں نے خبردار کیا تھا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے امریکی مارکیٹ اب پہلے جیسی کھلی نہیں رہے گی۔