دفترکا بجلی کا میٹرکیوں اتارا؟ منڈی بہاءالدین میں کورئیر اہلکاراور گیپکو اہلکارگتم گتھا ہوگئے، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، علاقہ میدان جنگ بن گیا، جھگڑے میں چارافراد زخمی ہوگئے۔
کورئیر دفتر کا بجلی کا میٹر اتارنے کے معاملے پر گیپکو اہلکاروں اور کورئیر کمپنی کے عملے کے درمیان شدید جھگڑا ہو گیا۔ ہاتھا پائی، مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس سے علاقے کا ماحول میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ تصادم میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کورئیر کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
گیپکو ذرائع کا مؤقف ہے کہ کورئیر کمپنی کے ملازمین نے گیپکو اہلکاروں پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانبکوریئر کمپنی کے مینجر نے کہا بل تین دن کی تاخیر سے جمع کرایا لیکن گیپکو اہلکار میٹر اتارنے پر بضد رہے، دفترمیں توڑپھوڑ بھی کی۔