گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکارگرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اسپتال کے باتھ روم میں خفیہ طور پر خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بناتا تھا
پولیس کے مطابق ملزم عقیل عباس ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خفیہ طور پر خواتین کی نامناسب حالت میں ویڈیوز اور تصاویر بناتا تھا۔
کہوٹہ: سرکاری اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ اسکینڈل: لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان گرفتار
ملزم کے موبائل فون سے 300 سے زائد نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکار کی تعیناتی لاہور میں ٹریننگ ونگ ہیڈ کوارٹر میں تھی، تاہم وہ گوجرخان میں موجود اسپتال میں اس قبیح عمل میں ملوث پایا گیا۔