کمبوڈیا کے ساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ کے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ

0 minutes, 0 seconds Read

کمبوڈیا کے ساتھ جاری فوجی جھڑپوں کے تناظر میں تھائی لینڈ نے صوبہ چنتھابوری کے 7 اور صوبہ تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے، تھائی فوج نے ڈرون سے کمبوڈیا کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

تھائی فوج کے بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ جنرل اپیچارٹ ساپراسیٹ کا کہنا ہے کہ مارشل لا کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور بڑے تصادم سے قبل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کہا ہے کہ سرحدی جھڑپیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور یہ معمولی تصادم جنگ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ روز شروع ہونے والی کشیدگی میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

شدید خوف و ہراس کے باعث متاثرہ علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ تھائی شہری محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ کمبوڈیا میں بھی 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Similar Posts