علیزے شاہ نے ریمپ پر اپنے گرنے کی وجہ شازیہ منظور کو قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے مشہور گلوکارہ شازیہ منظور پر الزام لگایا ہے کہ کہ برائیڈل کوچیور ویک 2021 کے دوران اُن کا ریمپ پر گرنا حادثاتی نہیں بلکہ ”سوچی سمجھی حرکت“ تھی، جس کا مقصد صرف وائرل شہرت حاصل کرنا تھا۔

علیزے شاہ نے یہ دعویٰ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیوز اور اسٹوریز کے ایک سلسلے میں کیا، جس میں انہوں نے تفصیل سے واقعے کی اندرونی کہانی بیان کی۔

علیزے شاہ نے مزید ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

ان کے مطابق، شازیہ منظور نے ریمپ واک کے دوران انہیں جان بوجھ کر متعدد بار دھکا دیا، جس کے نتیجے میں وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گر گئیں۔

علیزے شاہ کا کہنا تھا، ”میرا گرنا حادثہ نہیں تھا۔ شازیہ منظور بار بار مجھے ہاتھ لگاتی اور دھکا دیتی رہیں، جس سے میں بالآخر گر گئی۔ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا تاکہ میڈیا میں توجہ حاصل کی جا سکے۔“

علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار

یاد رہے کہ برائیڈل ویک 2021 میں علیزے شاہ نے معروف ڈیزائنر نیسا حسین کے لیے ریمپ پر واک کی تھی، جہاں وہ شازیہ منظور کے مشہور گانے ”چن میرے مکنا“ پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک گر پڑی تھیں۔

اس وقت، اس واقعے کو محض ایک حادثہ قرار دیا گیا تھا اور شازیہ منظور نے فوری طور پر علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر علیزے شاہ نے اپنے گرنے کو ”رن وے سے باہر نکلنے کی سمت میں الجھن“ کا نتیجہ قرار دیا تھا اور شازیہ منظور کا شکریہ ادا کیا تھا۔

”شازیہ جی نے بہت پیار سے مجھے سہارا دیا، اُن کی توانائی قابلِ تعریف ہے۔“ یہ وہ الفاظ تھے جو شاہ نے 2021 میں واقعے کے بعد ادا کیے تھے۔

تاہم، اب ان کے دعوے نے نیا تنازعہ جنم دیا ہے۔ علیزے نے مزید الزام لگایا کہ یہ رویہ شازیہ منظور کا معمول بن چکا ہے اور انہوں نے پہلے بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے۔

علیزے شاہ نے شازیہ منظور پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے 2021 کے وائرل واقعے کو بعد میں مختلف مارننگ شوز اور رن وے واکس میں دوبارہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اپنی شہرت برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے میزبان جگن کاظم پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے اس واقعے کو مذاق میں اُڑایا اور سنجیدگی سے نہیں لیا۔

”میرے گرنے کا مذاق بنا کر جگن نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا۔ ایسے واقعات کو ہنسی میں نہیں اُڑانا چاہیے، خاص طور پر جب کوئی خاتون عوامی مقام پر شرمندگی کا شکار ہو۔“

علیزے کے بیانات پر شوبز انڈسٹری میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ معروف اداکارہ عروہ حسین نے علیزے شاہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا,

”میں نے تمہیں سنا ہے، تمہارا درد سمجھ سکتی ہوں۔ ان خود ساختہ بزرگوں کو نظر انداز کرو جن کی انا سچ برداشت نہیں کر سکتی۔ عزت دی جاتی ہے، مانگی نہیں جاتی۔“

دوسری جانب، متعدد شائقین اور مبصرین نے علیزے شاہ کے بیانات کے وقت پر سوال اٹھایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا تو انہوں نے شازیہ منظور کی تعریف کی اور اب تقریباً تین سال بعد اچانک بیانیہ تبدیل کر دینا کئی شکوک کو جنم دیتا ہے۔

بعض افراد نے اسے ”ذاتی پرخاش“ یا ”میڈیا میں دوبارہ نمایاں ہونے کی کوشش“ بھی قرار دیا ہے۔

Similar Posts