مشرومز سے نکلنے والا ایسا جادوئی مرکب جو بوڑھا نہیں ہونے دیتا

0 minutes, 0 seconds Read

ایموری یونیورسٹی (Emory University) کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ سائلوسن (Psilocin) وہ کیمیکل جو سائلوسائبن (مشرومز) کو کھانے کے بعد جسم میں بنتا ہے، عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے اور زندگی کو طویل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر پارٹنر جرنلز میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ سائلوسن انسانی جلد اور پھیپھڑوں کے خلیات کی عمر کو بڑھانے میں 50 فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے۔

اسی تحقیق کے دوسرے حصے میں چوہوں پر تجربہ کیا گیا، جنہیں (مشروم کی ایک قسم) سائلوسائبن کی باقاعدہ خوراکیں دی گئیں۔ نتائج کے مطابق یہ چوہے غیر علاج شدہ چوہوں کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔ ان چوہوں کی جسمانی صحت بھی بہتر دیکھی گئی اور ان کے بالوں کی حالت بہتر ہوئی اور نئے بال اگنے کے آثار بھی ظاہر ہوئے۔

سائنس کی انقلابی دریافت: ایک ایسی مٹھاس جو کینسر سے نجات دلائے۔ تحقیق

یہ تحقیق اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ سائلوسائبن کے صرف دماغ پر نہیں بلکہ پورے جسم پر عمر رسیدگی کے اثرات کا جائزہ لینے والی اولین طویل مدتی مطالعات میں شامل ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ سائلوسائبن آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرتا ہے، ڈی این اے کی مرمت میں مدد دیتا ہے، اور ٹیلومیئرز (کروموسومز کے کناروں پر موجود حفاظتی ڈھانچے) کو محفوظ رکھتا ہے،جو کہ کینسر اور امراض قلب جیسے بڑھاپے سے جُڑے امراض کے خلاف دفاع کا کام کرتے ہیں۔

بیلر کالج آف میڈیسن کی پروفیسر ڈاکٹر لوئیس ہیکر نے بتایا کہ اس کے مثبت نتائج تاخیر سے علاج شروع ہونے میں بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ جسم کے زیادہ تر خلیات میں سیروٹونن ریسیپٹرز ہوتے ہیں جن سے سائلوسائبن تعامل کرتا ہے، اس لیے اس کے وسیع اثرات ممکن ہیں۔

زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا کینسر کے خطرے کو دعوت دیتا ہے، تحقیق

ڈاکٹر علی جان زرابی، جو ایموری یونیورسٹی کے شعبۂ نفسیات میں سائیکیڈیلیک ریسرچ کے ڈائریکٹر ہیں اور اس تحقیق کے شریک مصنف بھی ہیں، نے کہا کہ یہ مطالعہ اس بات کا مضبوط سائنسی ثبوت پیش کرتا ہے کہ سائلوسائبن نہ صرف عمر بڑھا سکتا ہے بلکہ بڑھاپے کے معیار کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

زرابی نے مزید کہا کہ ایک پالی ایٹو کیئر فزیشن کے طور پر میری سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ زندگی کو طول دینا کہیں وقار اور جسمانی صلاحیت کی قربانی پر نہ ہو۔ لیکن یہ چوہے صرف لمبا عرصہ نہیں جئے، بلکہ انہوں نے بہتر بڑھاپا بھی گزارا۔

Similar Posts