سیز فائر کے بعد کراچی پورٹ پر کتنے بحری جہاز آئے؟

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 19 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی، جن میں 7 کنٹینر شپ، 2 جنرل کارگو شپ اور 10 بلک کارگو شپ شامل تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مزید 3 جہازوں کو بھی برتھ دی گئی، جب کہ بندرگاہ پر مختلف اقسام کا کل 1 لاکھ 59 ہزار 413 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔ اس میں 89 ہزار 190 میٹرک ٹن درآمدی کارگو اور 70 ہزار 223 میٹرک ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

جنگ بندی کتنی کامیاب۔ کشمیر سے تازہ ترین صورتحال

ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ پر سامان کی ترسیل و نقل و حمل معمول کے مطابق جاری ہے، اور بندرگاہ پر آنے والے جہازوں کی روانی بحال رکھی گئی ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیں۔

بھارت-پاکستان تصادم: جنگ بندی سے قبل پیش آنے والے واقعات

خیال رہے کہ گودی میڈیا نے چیخ چیخ پر گلا خشک کرلیا تھا کہ بھارت نے کراچی کی بندرگاہ تباہ کردی ہے۔ اور یہاں تک بھی دعویٰ کردیا تھا کہ ’لاہور کی بندرگاہ‘ پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

Similar Posts