واٹس ایپ میں 5 نئے اے آئی فیچرز لانے کی تیاری، اب صارفین کی مشکل آسان ہوگی

0 minutes, 0 seconds Read

واٹس ایپ صرف ایک میسجنگ ایپ نہیں رہا، اب یہ ایک ذہین اور جدید کمیونیکیشن ٹول بنتا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹا کی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب صارفین کو ایسی سہولیات ملنے جارہی ہیں جونہ صرف بات چیت کو آسان، تیز اور مؤثر بنائیں گی بلکہ ساتھ ہی پرائیویسی کو بھی برقرار رکھیں گی۔

جی ہاں دنیا بھر میں واٹس ایپ تیزی سے ایک سادہ چیٹنگ ایپ سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ کمیونیکیشن پلیٹ فارم میں تبدیل ہو رہا ہے۔ میٹا کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی شمولیت سے اب واٹس ایپ پر بات چیت مزید آسان، محفوظ اور مؤثر ہو گئی ہے۔ یہاں ہم آپ کو واٹس ایپ کی پانچ زبردست اے آئی خصوصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو آپ کے روزمرہ استعمال کو پہلے سے کہیں بہتر بنا دیں گی۔

آئیے جانتے ہیں واٹس ایپ کی وہ شاندار پانچ بہترین اے آئی خصوصیات کیا ہیں۔

1. پیغامات کا خلاصہ

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی چیٹ میں بہت سارے میسجز مس کر چکے ہیں، تو اب آپ کو ہر ایک میسج پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ واٹس ایپ کی اے آئی اب تمام لمبی گفتگو کا خلاصہ بنا کر آپ کو مختصر انداز میں دے دیتی ہے۔ یہ فیچر پرائیویٹ پراسیسنگ پر مبنی ہے، یعنی آپ کا ڈیٹا واٹس ایپ یا میٹا کے پاس محفوظ نہیں ہوتا۔

واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا گیا

2. ایک سے زیادہ چیٹس کے لئے کوئیک ری کیپ

یہ نیا فیچر ایک ساتھ پانچ مختلف چیٹس کے خلاصے دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ خاص طور پر وہ افراد جو گروپ یا بزنس چیٹس مینیج کرتے ہیں، ان کے لیے یہ فیچر بہت فائدہ مند ہوگا۔ فی الحال یہ محدود صارفین کے لیے ہے، لیکن جلد ہی سب کے لیے دستیاب ہوگا۔

3. اسپیم اور اسکیم وارننگ

پاکستان میں حالیہ واٹس ایپ فراڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر، یہ فیچر خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اے آئی کی مدد سے واٹس ایپ مشکوک میسجز، لنکس اور فارورڈنگ پیٹرن کو پہچان کر آپ کو وارننگ دیتا ہے یا مواد کو بلاک کر دیتا ہے، بغیر آپ کے پیغامات پڑھے۔ یہ سسٹم ہر ماہ 65 ملین سے زائد نقصان دہ پیغامات کو خودکار طور پر بلاک کر رہا ہے۔

4. اسمارٹ تحریری تجاویز

واٹس ایپ پر اب اے آئی آپ کو میسج لکھنے میں مدد دے گا۔ چاہے وہ گرامر کی اصلاح ہو، لہجے کی تبدیلی ہو یا جواب دینے کے لیے فوری تجاویز، یہ فیچر پروفیشنل یا مصروف افراد کے لیے بہترین ہے۔ سب کچھ انکرپشن کے تحت ہوگا، اور جسے میسج بھیجا جائے گا، اُسے پتا بھی نہیں چلے گا کہ یہ اے آئی سے لکھا گیا ہے۔

واٹس ایپ پیغامات ٹیکسٹ میں تبدیل، نیا فیچر متعارف

5. وائس چیٹ کے ذریعے AI سے بات

کچھ ممالک میں صارفین میٹا آے آئی سے وائس کے ذریعے بات کر سکتے ہیں، اور جواب بھی آواز میں حاصل کرتے ہیں۔ یہ فیچر ابھی محدود پیمانے پر ہے، لیکن مستقبل میں یہ ہینڈز فری اے آئی مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، بالکل چیٹ جی پی ٹی یا گوگل جیمنائی کی طرح۔

ان میں سے کئی فیچرز ابھی بیٹا کے تجرباتی مرحلے میں ہیں اور دنیا کے مختلف حصوں میں آہستہ آہستہ متعارف کروائے جا رہے ہیں، اس لیے پاکستان میں سب فیچرز تک رسائی میں یقینا کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Similar Posts