محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور قانونی فریم ورک یکساں بنائے جائیں گے۔ سہولیات سے بھرپور سستے رہائشی مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابلِ استطاعت رہائشی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سہولیات سے بھرپور سستے رہائشی مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور قانونی فریم ورک کو یکساں کیا جائے گا تاکہ سرکاری اور نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نئے قوانین کے تحت تمام ہاؤسنگ سکیموں کو سماجی ذمہ داری کے تحت کچھ فیصد علاقے کو سستے اور قابلِ استطاعت گھروں کے لیے مختص کرنا ہوگا۔
یہ قانون سازی اور قانونی فریم ورک مکمل کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
نئے قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا، پھاٹا اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر ہوگا تاکہ عوام کو سستے اور معیاری رہائش کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔