یمن کے حوثیوں کا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے کہا کہ اسرائیل پورٹس کے ساتھ ڈیل کرنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری کال نہ ماننے والی شپنگ کمپنیوں پر حملہ کیا جائے گا چاہے ان کی منزل کہیں بھی ہو۔

رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے دوسرے گروپ نے بھی جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ ان تمام کمپنیوں کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

غزہ کے بھوکے شہریوں کی جان بچاتے بچاتے ڈاکٹرز خود بھوک سے بیہوش ہونے لگے

ترجمان نے کہا یمن کی مسلح افواج تمام ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائیں۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ محاصرے اور امداد بندش کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فضا سے گرائی جانے والی امداد ڈراما ہے اور اسے مسترد کرتے ہیں۔

امداد فراہمی سے ہی بات چیت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا اسرائیل مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔

ایران کے جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور بھی مارے گئے

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد صرف وقت ضائع کرنا اور مزید نسل کشی کرنا ہے۔ مذاکرات میں اسرائیلی فوج کے انخلا اور امداد کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔ ہم نے مشکل مذاکرات کیے، ہر ممکن لچک دکھائی۔

خلیل الحیہ نے اسلامی ممالک سے کہا کہ فلسطینی عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ ہمارے لوگ اسرائیل کی مذاکراتی چالوں کو قبول نہیں کریں گے۔

Similar Posts