محسن گیلانی نے عائشہ خان کے اکیلے پن اور بچوں کی غفلت کا راز کھول دیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مصنف محسن گیلانی نے سینیئر آرٹسٹ عائشہ خان کی زندگی کے چند پوشدہ پہلووں کا ذکر کیا۔

محسن گیلانی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی کی تنہائی پر روشنی ڈالی۔

بشریٰ انصاری اور اسلم شیخ نے عائشہ خان کی زندگی کی حقیقت بتا دی

محسن گیلانی نے کہا، ”عائشہ خان کی وفات کے بعد انٹرنیٹ پر ان کے حوالے سے بہت سی منفی باتیں گردش کر رہی تھیں، لیکن میں نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی۔ ہم ایک ڈرامہ میں ماں بیٹے کا کردار ادا کر رہے تھے جو سیونتھ اسکائی کا پروجیکٹ تھا۔ اس میں نازلی نصر بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی تھیں، جنہیں عائشہ ’بیٹی‘ کہتی تھیں۔“

انہوں نے مزید کہا، “عائشہ خان اکثر مائیک پھینک دیا کرتی تھیں، جو نوجوان اداکاروں کو پریشان کرتا تھا۔ میں نے انہیں نرمی سے سمجھایا، اور وہ بات سمجھ جاتی تھیں۔

گمنامی کی موت، خاموش تدفین۔۔۔ عائشہ خان کی قبر پر تختی تک نہ لگی

انہوں نے اداکارہ نازلی نصر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، نازلی نصر ان کا بہت خیال رکھتی تھیں، ان کے پاؤں دباتی تھیں، کپڑے پہنانے میں مدد کرتی تھیں۔ عائشہ خود کہا کرتی تھیں: ’تم گواہ ہو، نازلی میرا خیال رکھتی ہے، جب میں اکیلی رہ جاؤں گی تو نازلی کے پاس جاؤں گی۔‘

محسن گیلانی نے ایک اور اہم بات کا انکشاف کیا،“عائشہ خان اکیلے رہنا پسند کرتی تھیں، لیکن ان کے بچے انہیں چھوڑ گئے تھے۔ وہ اپنی زندگیوں میں مصروف ہو چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ عائشہ خان نے اپنے بچوں کی پرورش کتنی محنت اور مشقت سے اور کن حالات میں کی۔ وہ اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتی تھیں۔

ان کا مزید کہا تھا کہ ایک اداکار نے مجھے ایک وائس کال بھیجی جس میں عائشہ خان نے کہا، ’بچے مجھے پیسے بھیج دیتے ہیں، لیکن بڑھاپے میں ماں کو صرف پیسہ نہیں، ساتھ چاہیے۔ ان کا یہ فرض ہے کہ وہ ماں کا خیال رکھیں۔‘

انہوں نے نہایت دکھ بھرے لہجے میں سوال کیا کہ جب اولاد بڑی ہوکر اپنی اپنی زندگی اور گھروں میں سیٹ ہوجائے تو کیا ان کا صرف یہی فرض ہوتا ہے کہ وہ بوڑھے والدین کو پیسے بھیج کر ہر ذمہ داری سے بری الذمہ ہوجائے؟ ایک ماں ان پیسوں کا کیا کرے گی اسے تو اپنے بچوں کا ساتھ چاہیے۔

انہوں نے ہر ایسے پتھر دل شخص جو بڑھاپے میں اپنی ماوں کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں کی ماوں سے گذارش کی کہ وہ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ایسے بچوں کو بھی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

Similar Posts