راولپنڈی فوجی کالونی میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کے مبینہ قتل اور قبر غائب کرنے کا معاملے پر عدالت نے قبر کشائی کے لئے آج کا دن مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کی قبر کشائی کے لئے متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی۔
راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پرخاتون کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے قبرستان کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص قبر کے قریب نہ آسکے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قبر کشائی کے لیے آج 28 جولائی کی صبح 10 بجے کا وقت مقرر کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے گورکن، رکشہ ڈرائیور سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقتولہ سدرہ کو 17جولائی کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔