ملک میں آج سے پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
ادھر پنجاب میں آج شام سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔
وہیں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سانحہ سوات انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کا آئی جی خیبرپختونخوا کو خط
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔’محکمہ موسمیات کے مطابق موسی خیل بارکھان ژوب اور لورالائی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ آج شام کے اوقات میں کوئٹہ کے نواحی علاقوں ضلع مستونگ اور خاران میں گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی بارشوں کے دوران بلوچستان کے مخلتف علاقوًں میں اب تک بیس افراد جان بحق اور اٹھ زخمی ہوچکے ہیں اور گیارہ مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔
جبکہ سندھ میں موسم گرم ،مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔