آپریشن سندور کی ناکامی، بھارت کے دوبارہ جعلی انکاؤنٹرز شروع

0 minutes, 0 seconds Read

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ ”آپریشن مہادیو“ شروع کر دیا۔

آپریشن مہادیو کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔

56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں لے رکھے ہیں۔

Similar Posts