معروف ٹی ڈیٹنگ ایپ نے خواتین کی ذاتی تصاویر اور چیٹس لیک کردیں جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی (Tea) ڈیٹنگ ایپ، جو خواتین کو مردوں سے متعلق معلومات شیئر کرنے کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے دعوے کے ساتھ بنائی گئی تھی، وہاں سے بڑے پیمانے پر نجی پیغامات لیک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر خواتین کے 11 لاکھ سے زائد نجی پیغامات آن لائن لیک ہو چکے ہیں۔ ان پیغامات میں دھوکہ دہی کرنے والے ساتھیوں، اسقاط حمل، اور فون نمبرز جیسے حساس موضوعات پر کی گئی گفتگو بھی شامل ہے، جنہیں خواتین نے ایپ سے باہر بات چیت جاری رکھنے کے لیے شیئر کیا تھا۔
گاڑی کے بونٹ پر’فش ایکویرئیم’ بنانے والے شہری کو شدید تنقید کا سامنا
یہ واقعہ ایک کے دوران کے دوسرا بڑا واقعہ بن چکا ہے جس سے سیکیورٹی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پیش آنے والے ڈیٹا لیکیج میں ہزاروں صارفین کی سیلفیز اور سرکاری شناختی دستاویزات کی تصاویر افشاء ہوئی تھیں۔
404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بعض لیک شدہ پیغامات میں خواتین نے دریافت کیا کہ وہ ایک ہی مرد سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں، دیگر چیٹس میں خواتین نے اپنے ذاتی تجربات، جیسے اسقاط حمل اور رشتوں کے مسائل کے بارے میں بات کی ہے۔ کچھ پیغامات میں ایسی خواتین شامل تھیں جنہوں نے ایپلیکیشن پر اپنے شوہروں کو دیگر خواتین کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے پایا۔
اگرچہ ٹی صارفین کو گمنام اسکرین نیم رکھنے کی ترغیب دیتا ہے، لیکن متعدد خواتین نے اپنی اصل شناخت، فون نمبرز، یا سوشل میڈیا ہینڈلز چیٹس میں شیئر کیے، جس سے ان کی شناخت کرنا آسان ہو گیا۔ اس نے صارفین کی حفاظت کے بارے میں شدید خدشات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر چونکہ یہ گفتگو نجی سمجھی جاتی تھی۔
اونٹ کا ایک آنسو بچا سکتا ہے آپ کی زندگی: حیران کن تحقیق
ٹی ڈیٹنگ ایپ اس وقت 1.6 ملین سے زائد صارفین کا دعویٰ کرتی ہے اور حال ہی میں ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں شامل رہی ہے۔ یہ ایپ خواتین کی شناخت سیلفیز کے ذریعے تصدیق کرنے کی وجہ سے مشہور ہوئی، تاکہ صرف خواتین کو ہی پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہو۔ تاہم، پے در پے دو بڑے لیکس نے اس پلیٹ فارم کی سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اس تازہ ترین واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹی ایپ کے ترجمان نے 404 میڈیا کو بتایا کہ ہم اس واقعے کو جلد از جلد قابو میں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ایک مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔