ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا تنقید کے باوجود ہو کر رہے گا، بھارتی میڈیا

0 minutes, 0 seconds Read

ایشیا کپ میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے مقابلے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا منسوخ نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دو طرفہ سیریز نہیں بلکہ کثیر الملکی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔ اگر بھارت میچ کھیلنے سے انکار کرتا ہے یا واک اوور دیتا ہے، تو یہ پاکستان کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کے مترادف ہوگا۔

ایشیا کپ اور پاکستان کیخلاف میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی پاک بھارت کی مکمل حمایت کی ہے۔

سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ پہلگام میں ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے، اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لیکن ہمیں کھیل کو روکنے نہیں دینا چاہیے۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، لیکن کھیل جاری رہنا چاہیے۔ یہ سب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے نزدیک بالکل درست ہے، اور شائقین کو ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین بار آمنے سامنے آسکتے ہیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔

Similar Posts