پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیے

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی الزامات جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی خطرناک کوشش ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کیے۔

پاکستان نے بھارتی پارلیمان میں ہونے والی حالیہ بحث کے دوران ”آپریشن سندور“ کے حوالے سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی خطرناک کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے اور خطے میں جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت پاکستان پر بارہا جھوٹے الزامات عائد کرتا رہا ہے، اور حالیہ بیانات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے 7 مئی کو ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم افراد کو شہید کیا اور اب اس ظلم پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کے خلاف بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔

Similar Posts