سدرہ عرب قتل کیس: لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی سدرہ عرب کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے قبرستان میں لاش لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں 15 سے زائد افراد کو لاش کے ساتھ قبرستان کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو ایک لوڈر رکشہ میں لے کر قبرستان کے اندر لایا گیا جہاں شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں چھپ کر بارش کے ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل: گرفتار گورکن کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رکشہ قبرستان پہنچا، تمام افراد باہر نکلے اور لاش کو قبر میں دفن کیا۔ دفنانے کے بعد ملزمان نے قبرستان میں موجود نلکے سے ہاتھ دھوئے اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور فوٹیج میں موجود افراد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔ شناخت ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی لڑکی کی قبر کشائی کے آرڈر جاری، کب ہوگی؟

راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتولہ سدرہ عرب کے والد کو قانونی کارروائی کے لیے لاہور روانہ کر دیا ہے جہاں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ڈی این اے میچ کروایا جائے گا۔

پولیس نے لاش کے نمونے پہلے ہی لاہور بھیج دیے تھے تاکہ ڈی این اے میچنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

Similar Posts