اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر سے جمع کیے گئے 6 سیمپلز کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی

0 minutes, 0 seconds Read

اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر سے جمع کئے گئے 6 سیمپلز کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

کراچی میں اداکارہ حمیرہ اصغر کے گھر سے 6 سیمپل اکٹھے کیے گئے تھے جس کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی، سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے 5 پیالوں سے حاصل کیے گئے تھے۔

چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا، رپورٹ کے مطابق 5 پیالوں میں سے ملنے والا سفوف سمندری نمک ہے، گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے، جو آیوڈائز نمک ہے سمندری نمک بدبو کو کم کرنے اور کیڑے بھگانے کے کام آتا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق رپورٹ سے تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے مقیم تھیں۔

پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی موت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی۔

Similar Posts