ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

ایف آئی اے نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے سمبڑیال اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان میں سرفراز احمدعرف صفدر، عبد الرحمان، آصف حسین اور محمد افتخار شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں سے ایک کروڑ40 لاکھ 43 ہزارروپے بٹورنے میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سرفراز اور عبدالرحمان شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر90 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔

ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلروں سمیت 4 ملزمان گرفتار

حکام نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔ شہریوں نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آگئے۔

ایف آئی اے نے 2 ماہ میں کتنے انسانی اسمگلر اور ایجنٹ گرفتار کیے؟ رپورٹ جاری

ایف آئی اے گرفتار ملزم محمد افتخار سال 2016 سے اشتہاری ملزم ہے۔ ملزم نے دبئی، امریکا اور کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر43 لاکھ 69 ہزارروپے سے زائد وصول کیے ہیں۔

ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے گینگ کا سراغ لگا لیا

ملزم آصف نے شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے7 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

Similar Posts