مودی کو ایک اور جھٹکا، ٹیرف اعلان کے بعد بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر بھی پابندی

0 minutes, 0 seconds Read

امریکہ کی جانب سے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد مودی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر بھی پابندی لگا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کا شکار کمپنیاں ایران سے تیل کی تجارت کرتی ہیں۔ امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ایران تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی مشرق وسطی میں عدم استحکام کے لیے استعمال کرتا ہے۔

امریکا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے عوام کا استحصال کرتا ہے۔

این ڈی ٹی وی ک مطابق امریکی پابندیوں کے تحت بھارتی کمپنیوں کی امریکہ میں موجود یا امریکی شہریوں کے کنٹرول میں موجود تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں، اگر کوئی کمپنی یا ادارہ ان نامزد کمپنیوں میں 50 فیصد یا اس سے زائد حصہ رکھتا ہے، تو وہ بھی خود بخود پابندیوں کی زد میں آتا ہے۔

لندن ہائیکورٹ نے ”فلسطین ایکشن“ پر پابندی کا فیصلہ چیلنج کرنے کی اجازت دیدی

امریکی شہریوں یا امریکی دائرہ اختیار میں موجود کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے ان کمپنیوں سے متعلق کسی بھی قسم کا لین دین، بشمول فنڈز، سامان، یا خدمات کی فراہمی یا وصولی، ممنوع قرار دیا گیا ہے، جب تک کہ آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول (OFAC) کی جانب سے کوئی خصوصی یا عمومی اجازت نہ دی گئی ہو۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، پابندیوں کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ رویے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔’

Similar Posts