چھوٹے بیڈروم کو اسٹائلش بنانے کے 7 آسان طریقے

0 minutes, 0 seconds Read

ہم میں سے اکثر بڑے اور کشادہ بیڈروم کا خواب دیکھتے ہیں جس میں کنگ سائز بیڈ، بڑے نائٹ اسٹینڈ اور کافی اسٹوریج کی جگہ ہو۔ لیکن ایسا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا آج کل بہت سے لوگ اپارٹمنٹ یا چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں جہاں بیڈروم کی جگہ محدود ہوتی ہے۔ تو ایسے کم جگہ والےکمرے کو سجانا اور منظم رکھنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

لیکن چھوٹا کمرہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اسے اسٹائلش یا آرام دہ نہیں بنایا جا سکتا۔ چھوٹے بیڈروم کو خوبصورت بنانے کے سات موثر اور آسان طریقے بیان کیے جارہے ہیں، جنہیں اپنانا ہر گھر کے لیے ممکن ہے۔

آپ کے جوتے ہی آپ کے دشمن؟ آرتھو پیڈک ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟

چھوٹے بیڈروم کو سجانے کے لیے جگہ بچانے والے فرنیچر، مناسب روشنی اور سادہ ڈیزائن کا انتخاب ضروری ہے۔ ان طریقوں سے کمرہ نہ صرف خوبصورت بلکہ آرام دہ اور کارآمد بھی بنتا ہے۔

فلوٹنگ نائٹ اسٹینڈ لگائیں

انٹیریئر ڈیزائنرز کے مطابق، جب بیڈ روم میں جگہ کم ہو تو بہتر ہے کہ جتنا ممکن ہو چیزیں دیوار پر لگی ہوں۔ اگر آپ نائٹ اسٹینڈ کو دیوار پر لگا سکیں، یا ہیڈ بورڈ کے ساتھ ایسا ڈیزائن بنائیں جو بیڈ اور نائٹ اسٹینڈ دونوں کی جگہ کو بچائے، تو کمرہ زیادہ کھلا محسوس ہوگا۔ آپ لائٹ فکسچر بھی نائٹ اسٹینڈ یا ہیڈ بورڈ کے اوپر دیوار پر لگا سکتے ہیں تاکہ نائٹ اسٹینڈ کے اوپر کی جگہ خالی رہے اور چیزیں رکھنے کے لیے مزید جگہ بنے۔

دھاتوں کو ’سونے‘ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ، نئی کمپنی نے تہلکہ مچا دیا

ایک نائٹ اسٹینڈ کافی ہے

چھوٹے کمروں میں کبھی کبھار ڈیزائن کے اصولوں کو توڑنا پڑتا ہے۔ اگر بیڈروم میں صرف ایک نائٹ اسٹیں کی جگہ ہوتو یہ بھی کافی ہوتا ہے، خاص طور پر اگر کمرہ صرف ایک شخص کے لیے ہو۔

اس کے علاوہ، بعض افراد ریڈی ایٹر کو نائٹ اسٹینڈ کے طور پر استعمال کرتے ہیں یا تحریری میز کو ہی جگہ بچانے کے لیے نائٹ اسٹینڈ کی جگہ دیتے ہیں، جو نہ صرف جگہ بچاتا ہے بلکہ کمرے کو منفرد بھی بناتا ہے۔

روشنی کی متعدد تہیں شامل کریں

ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ چھوٹے کمرے بند اور چھوٹے محسوس ہوتے ہیں اگر ان میں مناسب روشنی نہ ہو۔ چھت پر ڈمر والے لائٹس کے ساتھ دیوار پر سکنز یا پیکچر لائٹس شامل کرنے سے روشنی کی تہیں بنتی ہیں جو کمرے کو روشن، گرم اور کھلا محسوس کراتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ طریقہ فرش یا دیگر جگہوں پر جگہ گھیرے بغیر کارآمد روشنی مہیا کرتا ہے۔

نمایاں اور دلکش ہیڈ بورڈ کا انتخاب کریں

چونکہ بیڈ کمرے کا سب سے بڑا مرکز ہوتا ہے، اس لیے اسے خوبصورت بنانے کے لیے ایک منفرد اور دلکش ہیڈ بورڈ چنیں۔ ایک ایسا بیڈ بورڈ جو آپ کو بھی پسند ہورنگین یا جیو میٹرک ڈیزائن والا ہیڈ بورڈ یا اسپنڈل اسٹائل کا بیڈ فریم کمرے میں اسٹائل اور کشادگی کا تاثر دیتا ہے۔

اسٹوریج والا بیڈ فریم استعمال کریں

چھوٹے کمرے میں جگہ کی کمی ایک عام مسئلہ ہے، اس لیے ایسا بیڈ منتخب کریں جس میں اندرونی اسٹوریج ہو،بیڈ کے ساتھ اسٹوریج کا ہونا بہت مددگار ہوتا ہے۔بیڈ کے نیچے یا فریم میں درازیں شامل ہوں تو کپڑے اور بیڈآسانی سے رکھے جا سکتے ہین اور جگہ بھی بچتی ہے۔

ونڈو کے لیے رومن شیڈز لگائیں

ونڈو ٹریٹمنٹ بھی چھوٹے کمرے کے انداز اور احساس کو بہتر بنا سکتا ہے۔ ڈیزائنر لنڈسے کراؤلی کی سفارش ہے کہ پردوں کے بجائے رومن شیڈز لگائیں کیونکہ یہ نظر کو اوپر لے جاتے ہیں اور کمرے کو بڑا دکھاتے ہیں۔ پردے جگہ گھیرتے ہیں اور دیوار کی جگہ کم کر دیتے ہیں، جو چھوٹے کمرے کے لیے نقصان دہ ہے۔

بیڈنگ کو سادہ اور کم رکھیں

چھوٹے کمرے میں زیادہ بیڈنگ اور زیادہ پلوز رکھنے سے کمرہ بھرا ہوا اور بے ترتیب لگ سکتا ہے۔ ایک سادہ کمبل اور ایک لمبا بیسٹری کافی ہوتا ہے، اور بہت سارے تھرو پلوز کو کم کرنا چاہیے تاکہ کمرہ صاف اور کشادہ محسوس ہو۔ بہت سارے تھرو پلوز کمرے میں گندگی جیسا اثر دیتے ہیں۔

کمرے میں استعمال ہونے والی رنگتیں ہلکی اور نیوٹرل رکھیں تاکہ کمرہ بڑا اور روشن لگے۔

دیواروں پر بہت زیادہ آرٹ یا ڈیکور رکھنے سے گریز کریں ۔

اگر ممکن ہو تو آئینے استعمال کریں جو روشنی کو منعکس کر کے کمرے کو وسیع دکھاتے ہیں۔

چھوٹے بیڈروم کی تنگمحدود جگہ ایک چیلنج ہے، لیکن صحیح منصوبہ بندی اور کچھ ذہانت سے کیے گئے انتخاب سے آپ کا کمرہ نہ صرف خوبصورت بلکہ مکمل طور پر فعال بھی بن سکتا ہے۔ فرنیچر کی جگہ بچانے والے ڈیزائن، مناسب روشنی اور سادہ اسٹوریج آپ کے چھوٹے بیڈروم کو ایک کشادہ، آرام دہ اور اسٹائلش جگہ بنا سکتے ہیں۔

Similar Posts