”سپاہیوں کی موت کا اعتراف کریں“ سابق بھارتی فوجی افسر مودی کیخلاف پھٹ پڑے

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی فوجی کے سابق افسران نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی خاموش مرنے والوں کے اہل خانہ کے بے عزتی ہے، انہوں نے مطلبہ کیا کہ مودی آپریشن سندور میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرے۔

دہلی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیلوں اور افسران نے کہا کہ حکومت کی خاموشی نہ صرف سچائی سے فرار بلکہ شہداء کے خاندانوں کی توہین بھی ہے۔

سابق فوجیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ہمارے 10 جوان مارے گئے جن کی فہرست ہمارے پاس ہے لیکن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جوان شہید نہیں ہوا۔

سی ڈی ایس انیل چوہان نے کہا بی جے پی حکومت کی خاموشی اُن خاندانوں کے لیے گہری توہین ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو بھارت کے دفاع کے لیے قربان کیا۔

سی ڈی ایس انیل چوان نے مزید کہا کہ کب تک نئی دلی سرکار شکست پر پردہ ڈالتی رہے گی، اپنے اندر ہمت پیدا کریں اور قوم کا سامنا کریں، سچ کو لاشوں کے ساتھ دفنایا نہیں جا سکتا۔

پریس کانفرنس میں واضح طورپر کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران متعدد بھارتی فوجی شہید ہوئے لیکن ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

سابق فوجیوں نے کہا کہ ان جوانوں کے خاندان سوال پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ان کی شہادت کو قبول کرنے سے کیوں انکار کردیا۔

Similar Posts