گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں معمر شخص کو بچانے کی کوشش میں چار افراد دریا کی موجوں کی نذر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع کے علاقے غذر کے گائوں درمدر کا رہائشی معمر شخص عبدالصمد جمعرات کی صبح پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گرا۔ اسے بچانے کے لیے اُس کا داماد شاہ حسین، نواسی اور شاہ حسین کی پوتی دریا میں کود گئیں، تاہم تینوں افراد تیز موجوں کے باعث ڈوب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال گاہکوچ منتقل کر دیا۔
کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے
فیصل آباد: نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
ریسکیو حکام کے مطابق، تینوں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ درمدر کے رہائشی تھے۔
معمر شخص عبدالصمد کو بھی بے ہوشی کی حالت میں دریا سے نکالا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و افسوس کی فضا قائم ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کے کناروں پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔