میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو فلم فاسٹ ایکس: پارٹ 2 میں کاسٹ کر لیا گیا ہے، جو اس طویل سیریز کی آخری فلم ہوگی۔
یہ فلم اپریل 2027 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے اور اس کے ساتھ ہی فرنچائز کی مرکزی کہانی کا اختتام ہوگا۔
40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کی شمولیت کو کھیل اور فلمی دنیا کا ایک منفرد امتزاج قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ پہلی بار کسی بڑی ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز اپنے گزشتہ ریکارڈز توڑنے کے لیے مشہور ہے اور اب ایک عالمی فٹبال اسٹار کی آمد نے فلم کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
فلم کے دیگر اداکاروں نے بھی رونالڈو کو خوش آمدید کہا ہے۔
اداکار ٹائریس گبسن نے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رونالڈو کی آمد سے فرنچائز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
Welcome to the FAMILY! @Cristiano the GLOBAL DANCE JUST WENT INTO NEW HEIGHTS!!!!!! pic.twitter.com/kaQPIYPD5x
— Tyrese Gibson (@Tyrese) December 17, 2025
فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل نے بھی تصدیق کی کہ رونالڈو کے لیے فلم میں خصوصی کردار لکھا گیا ہے، اور یہ فیصلہ محض تشہیری حکمتِ عملی نہیں ہے۔
اگرچہ رونالڈو کے کردار کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم یہ طے ہے کہ سات ارب ڈالر سے زائد کمائی کرنے والی اس سیریز کی آخری فلم میں اسٹار پاور عروج پر ہوگی، جہاں رونالڈو، ون ڈیزل، ڈوین جانسن، جیسن اسٹیتهم اور مشیل روڈریگز ایک ساتھ نظر آئیں گے۔