امریکی اسٹار کائلی جینر نے اپنے گھر کے آسیب زدہ ہونے کا انکشاف کردیا

امریکی میڈیا اسٹار اور بزنس وومن کائلی جینر نے اپنے گھر سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کی تازہ قسط میں کائلی جینر نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں مافوق الفطرت مخلوق کے اثرات ہیں، اور وہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

شو کے دوران کائلی نے اپنی والدہ کرس جینر اور اسکاٹ ڈسک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے گھر کے معاملے پر واقعی مدد کی ضرورت ہے۔

کائلی کے مطابق ابتدا میں دیواروں سے زور زور کی آوازیں آنا شروع ہوئیں، جیسے کوئی چیز ٹکرا رہی ہو یا گر رہی ہو۔

کرس جینر نے اس پر سوال کیا کہ آیا یہ آوازیں برتنوں یا دروازے پر دستک جیسی ہیں، جب کہ اسکاٹ ڈسک نے امکان ظاہر کیا کہ شاید کوئی پائپ خراب ہو۔ تاہم کائلی نے ان قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آوازیں بالکل ایسی ہوتی ہیں جیسے کوئی شخص گر پڑا ہو، اور یہ بغیر کسی ترتیب کے آتی ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کائلی جینر، جنہوں نے 2016 میں کیلیفورنیا کے علاقے ہِڈن ہلز میں 12 ملین ڈالر کا شاندار سفید محل خریدا تھا، کا کہنا تھا کہ بعض راتوں میں مسلسل آوازیں آتی ہیں اور بعض راتیں بالکل خاموش گزرتی ہیں۔ ان کے مطابق سوتے ہوئے وہ اکثر اس آواز پر جاگ جاتی ہیں کہ باتھ روم یا الماری میں کوئی چیز گر گئی ہو۔

اسی قسط میں کائلی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کینڈل جینر بھی ان آوازوں سے اس قدر خوفزدہ ہوئیں کہ وہ آدھی رات کو ہی گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔ کینڈل نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کائلی کا گھر ’’سو فیصد آسیب زدہ‘‘ محسوس ہوتا ہے اور وہاں داخل ہوتے ہی انہیں سرد سی لہر اور کسی کی موجودگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔

کائلی جینر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، جب کہ کئی صارفین اس تجربے کو خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

Similar Posts