۔تفصیلات کے مطابق بہادرآباد تھانے کے علاقےمحمد علی سوسائٹی میں نجی بینک کے باہر شہری سے ڈکیتی واردات کی کوشش ناکام ہو گئی۔
ایک شہری بینک سے پیسے نکلوا کردوسرے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آگئے، مسلح ملزمان نے شہری سے رقم لوٹنے کی کوشش کی، شہری فوراً نجی بینک میں داخل ہوگیا جس پر مسلح ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر سے فرار ہو گئے۔شہری کی رقم لٹنے سے بچ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بہادرآباد عقیل احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورپولیس نے متاثرہ شہری اور نجی بینک کی انتظامیہ سے معلومات حاصل کی۔
پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ ناکام واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جا سکے۔