اسلام آباد ایکسپریس حادثہ: ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار دے دیا گیا۔

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اس حادثے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا کیوں کہ ڈرائیور نے مقررہ رفتار کو نظر انداز کیا جب کہ ٹرین روانگی سے قبل ایک بوگی کی الائنمنٹ میں خرابی کی اطلاع دی گئی تھی جسے نظر انداز کیا گیا۔

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

رپورٹ کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر نو بوگیاں متاثر ہوئیں، تاہم ٹرین کا انجن محفوظ رہا، جائے حادثہ پر 800 میٹر ٹریک متاثر ہوا، ہیوی مشینری کی مدد سے عارضی ٹریک بچھانے کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت جلد بحال کی جا سکے۔

معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے ہائی لیول کمیٹی دیدی گئی ہے، وفاقی حکومت نے ریلوے انسپکٹرعامر نثار کو انکوئری آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

انکوائری افسر تحقیقات مکمل کر کے 7 روز میں انکوائری رپورٹ وزارت کو بھیجیں گے۔

یادر ہے کہ گزشتہ شب لاہورسےراولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو نالہ ڈیک کے قریب حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجےمیں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

Similar Posts