اسحاق ڈار، عباس عراقچی کی ملاقات: پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

0 minutes, 0 seconds Read

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرپا تعاون اور تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

Similar Posts