عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی 3953 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.20 ڈالر پر برقرار ہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 368 ڈالر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ آخری بار سونے کی قیمت میں 6100 روپے اور عالمی مارکیٹ می فی اونس 61 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔