اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بھی رات کے وقت کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔