کیا 30 سیکنڈ کی آنکھوں کی پش اپس چشمہ پہننے والوں کے لیے فائدہ مند ہیں؟

0 minutes, 0 seconds Read

حالیہ برسوں میں آنکھوں کی ورزشوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو پریسکرپشن چشمے استعمال کرتے ہیں۔

ان ورزشوں میں سے ایک مشہور ”آنکھوں کی پش اپس“ ہے، جسے لوگ اپنی نظر کو بہتر بنانے یا اصلاحی عدسوں پر انحصار کم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ ورزشیں واقعی فائدہ مند ہیں؟

آنکھیں بڑی کرنے کے انوکھے طریقے

آنکھوں کی پش اپس کیا ہیں اور یہ کیا کر سکتی ہیں؟

آنکھوں کی پش اپس ایک ایسا ورزش ہے جس میں ایک آنکھ بند کر کے ایک انگلی کو بازو کی لمبائی تک کھڑا کیا جاتا ہے اور پھر اسے آہستہ آہستہ آنکھ کے قریب لے آیا جاتا ہے۔ اس عمل کو تقریباً 30 سیکنڈ تک دہرانا ہوتا ہے۔

ماہرِین امراض چشم کے مطابق، ”یہ ورزش آنکھ کے سیلری پٹھوں کو مضبوط کر سکتی ہے، جو آنکھ کی فوکس کرنے کی صلاحیت سے جڑے ہوتے ہیں، لیکن کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ آنکھوں کی پش اپس میوپیا (قریبی نظر کی کمزوری) یا ہائپرمیٹروپیا (دور کی نظر کی کمزوری) کو درست کر سکتی ہیں۔“

مصنوعی آنسو، سیفٹی ویئر: خوبصورت آنکھیں برقرار رکھنے کے 6 طریقے

ماہرین کے مطابق، ایسی ورزشیں جو آنکھوں کی حرکت، فوکس کی تبدیلی اور جھپکنے کو تحریک دیتی ہیں، آنکھوں کی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو اسکرین پر طویل وقت گزارتے ہیں۔

لیکن یہ ورزشیں نظر کی حالت کو بہتر کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ یہ تھکن کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں، مگر ان کی جگہ چشمے یا دیگر اصلاحی عدسوں کو نہیں لیا جا سکتا۔

آنکھوں کی صحت کے لیے سب سے اہم چیز باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کروانا ہے۔ اس کے علاوہ، اسکرین کا استعمال کرتے وقت وقفے لینا، اچھی روشنی کا استعمال کرنا، سیدھے بیٹھنا اور متوازن غذا لینا بھی ضروری ہے۔

آنکھوں کی پش اپس ایک اچھی ورزش ہو سکتی ہیں تاکہ اسکرین کے طویل استعمال کے دوران آنکھوں کی تھکن کو کم کیا جا سکے، لیکن انہیں نظر کی درستگی یا چشمے کے متبادل کے طور پر نہ سمجھا جائے۔

Similar Posts