ہانگ کانگ میں شدید طوفانی بارشوں سے 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کا قہر دیکھ رہی ہے۔ بیشتر ممالک شدید موسمی تبدیلیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہیں ہانگ کانگ میں بارشوں سے تباہی مچ گئی ہے۔
رواں برس مون سون سیزن کے دوران سال 1884 کے بعد اگست میں ایک دن کے دوران ہونے والی تاریخ کی سب سے زیادہ 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہانگ کانگ کی موسمیاتی حکام کے مطابق ہانگ کانگ کی کئی سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کررہی ہیں۔
موسمیاتی حکام کے مطابق دوپہر 2 بجے تک 350 ملی میٹر (13.8 انچ) بارش ہوئی، جو سال 1884 کے بعد اگست میں سب سے زیادہ طوفانی بارش تھی۔
مختلف ویڈیوز میں ہانگ کانگ کے پہاڑی علاقوں سے پانی کو بہتے ہوئے دکھایا گیا.
ہانگ کانگ کے سب سے بڑے اسپتال کے باہر پانی ٹخنوں تک پہنچ گیا، جبکہ میڈیکل حکام نے اعلان کیا کہ بارش کے باعث شہر بھر کے کلینکس بند کر دیے گئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ میں یہ طوفان جنوبی چین میں اتوار کے روز ہونے والے مہلک سیلاب کے فوراً بعد آیا، جس میں گوانگ ڈونگ صوبے میں 5 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی اور 1300 سے زائد ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
چین کی مرکزی ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح تک گوانگ ڈونگ صوبے کے 4 دریا اس سطح تک پہنچ چکے تھے کہ ان کے کنارے ٹوٹنے کا خطرہ تھا۔