امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ مکمل طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر منحصر ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں اور وہ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں اور وہ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ روسی صدر پیوٹن پر منحصر ہے۔ ہلاکتیں روکنے کیلئے مجھ سے جو ہوسکا کروں گا۔
ادھر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر روسی اور یوکرینی قیادت سے ملاقات کریں گے، کیونکہ ٹرمپ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی 8 اگست تک امن معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں روس پر نئی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیوٹن نے عندیہ دیا کہ ٹرمپ سے ملاقات ممکن ہے اور کچھ دوست ممالک اس میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔
روس کے صدر کے مطابق یہ ملاقات باہمی مفادات کی بنیاد پر ہوگی اور متحدہ عرب امارات ممکنہ مقام ہو سکتا ہے۔