ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پرہنگامہ مچ گیا

0 minutes, 1 second Read

چند سال قبل اپنی دوستی اور قریبی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامرایک مرتبہ پھر میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ انہیں حال ہی میں ایک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ اور متضاد آراء کا سلسلہ جاری ہے۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر 2018 سے 2019 کے دوران پاکستان کی مقبول ترین شوبز جوڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ دونوں نے متعدد تقریبات، شوز اور انٹرویوز میں ایک دوسرے کے ساتھ شرکت کی۔

شوبز کی نئی جوڑی علی رضا اور انمول بلوچ شادی کر رہے ہیں؟

2020 میں ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میں واضح کر دیا کہ وہ اور عاصم صرف ”اچھے دوست“ ہیں اور ان کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں رہا۔

اس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرُب علی سے منگنی کی، جس پر بھی کافی چرچا ہوا۔ تاہم عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا کہ ان کی میرب سےمنگنی اب نہیں رہی۔

حنا چوہدری کی ’فلمی لو اسٹوری‘ آپ کو حیران کردے گی

چند دن قبل، ہانیہ عامر کے مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کیں کہ شاید وہ اور عاصم اظہر دوبارہ ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں، لیکن اُن دونوں کی کوئی واضح تصویر سامنے نہیں آئی تھی۔

اب، بالآخر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ”ریوائیو لانچ پارٹی“ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ہانیہ سفید لباس میں، چشمہ پہنے، اپنی دوست یشما گل کے ہمراہ موجود تھیں اور عاصم کے گانوں پر خوب خوشی کا اظہار کر رہی تھیں۔

عاصم اظہر نے اپنا وائرل گانا ”ترستی ہیں نگاہیں“ گایا، اور ہانیہ اس پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔

یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے فوری ردعمل دینا شروع کردیا۔ ایک صارف نے لکھا،”اب وہ کنسرٹ بھی اکیلے انجوائے نہیں کر سکتی؟ وہ دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں، مگر اب بھی دوست ہیں۔ اتنی بڑی بات نہ بنائیں!“

ایک اور نے کہا،”اب ہمیں ہر سابقہ اور حالیہ تعلق کا ڈرامہ دیکھنا پڑے گا؟“

کسی صارف نے نشاندہی کی،”عاصم کی اصل خوشی اب پھر سے نظر آ رہی ہے، میرُب کے ساتھ تو سب کچھ زبردستی لگتا تھا۔“

ایک مداح نے مذاق میں کہا،“میرُب نےسرف کھا لیا ہے۔“جب کہ ایک اور نے لکھا،”اب سمجھ آیا کہ عاصم نے میرُب سے کیوں علیحدگی اختیار کی سب کچھ واضح ہو گیا!“

Similar Posts