وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی۔ جس کے بعد جمعے کے روز وزیر دفاع نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات کا امکان
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج شام وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بلاول بھٹو کل یورپین یونین سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کر یں گے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تحریک انصاف کے نااہل ہونے والے ممبران کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ میاں محمد اظہر کی خالی نشست پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔